عمران کا ریحام کواسٹامپ پیپرپرتحریری طلاق بھیجنے کا انکشاف

ریحام عدت پوری ہونے کے بعدجہاں چاہے نکاح کرسکتی ہیں مجھے اعتراض نہ ہو گا،عمران

ریحام عدت پوری ہونے کے بعدجہاں چاہے نکاح کرسکتی ہیں مجھے اعتراض نہ ہو گا،عمران:فوٹو:فائل

چیئرمین تحر یک انصاف عمران خان اور ریحام خان کا طلاق نامہ منظر عام پر آگیا،31اکتوبر کو100روپے کے اسٹامپ پیپر پر تحریر کر کے بھیجنے کاانکشاف ہو اہے۔طلاق نامے پر دونوں کے علاوہ گواہان کے دستخط بھی موجود ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق طلاق نامے پر عمران کے دستخط اور انگوٹھے کے نشان بھی ہیں،متن میں لکھا گیا ہے میں مسمی عمران احمدخان نیازی ولداکرم اللہ خان نیازی اپنے پورے ہوش وحواس سے مسماۃ ریحام خان بنت نیر رمضان کو3 طلاق دے کراپنی زوجیت سے خارج کرتاہوں۔

وہ عدت پوری ہونے کے بعدجہاں چاہے نکاح کرسکتی ہیں مجھے اعتراض نہ ہو گا۔نجی ٹی وی کے مطابق بنی گالہ سے ریحام کاسامان منتقل کرنے کیلیے عمران کی طرف سے صمد خان اور بیگم آفریدی جبکہ ریحام کی طرف سے ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو نگراں مقرر کیا گیا۔
Load Next Story