پاکستان میں کاروبار مزید دشوار ٹیکس دینا بھی سہل نہیںعالمی بینک
7 ماہ میں بجلی کا کنکشن لگتا ہے، عالمی رینکنگ میں نمبر کم ہو کر 107 واں رہ گیا
سنگا پور 7 سال سے بدستور سرفہرست، بھارت کی رینکنگ 120 اور بنگلہ دیش کی 104 ہے،رپورٹ
پاکستان میں کاروبار کرنا مزید دشوار ہو گیا، بجلی کا کنکشن لگوانے میں 7 ماہ لگ جاتے ہیں، ٹیکس ادا کرنا بھی سہل نہیں۔
یہ بات عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں بتائی ہے۔ ایک ٹی وی نے بتایا ہے کہ ورلڈ بنک کے مطابق بزنس کے حوالے سے عالمی رینکنگ میں دنیا کے 185 ممالک میں سے پاکستان کا نمبر 107 واں ہو گیا ہے۔ دو سال قبل اس رینکنگ میں پاکستان کا نمبر 96 اور دو ہزار آٹھ میں 74 تھا۔ اس طرح گذشتہ پانچ سال کے دوران کاروبار کرنے کے حوالے سے عالمی رینکنگ میں پاکستان کی 33 درجے گری ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نیا کاروبار شروع کرنے کیلیے 10 قسم کی کاروائیاں پوری کرنے کی ضرورت ہے۔
تعمیراتی پرمٹ کیلیے گیارہ قسموں کے فارم پر کرنا شرط ہے اور تقریبا ساڑھے سات ماہ کا عرصہ چاہیے۔ صنعتوں کیلیے قرضے کے حصول کی رینکنگ میں پاکستان کا نمبر سترواں ہے۔ 4 سال قبل انسٹھواں تھا۔ ورلڈ بینک کے مطابق کاروبار کرنے کے حوالے سے عالمی رینکنگ میں سنگا پور گذشتہ 7 سال سے بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ ہانگ کانگ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور امریکا چوتھے نمبر پر ہے۔ بھارت کی رینکنگ 120 اور بنگلہ دیش کی 104 ہے۔