احسن خان کوبھارتی چینل کی میزبانی راس آگئی
’’ایشیا سنگنگ سپراسٹار‘‘کے میزبان کوموسیقارشنکرمہادیون نے فلم کی بھی پیشکش کردی
’’ایشیا سنگنگ سپراسٹار‘‘کے میزبان کوموسیقارشنکرمہادیون نے فلم کی بھی پیشکش کردی۔ فوٹو : فائل
اداکار احسن خان کوبھارتی چینل زی ٹی وی کے پروگرام کی میزبانی راس آگئی۔ ایک طرف بالی وڈ فلموں میں کام کی آفرزہونے لگیں تودوسری جانب ٹی وی ڈراموں میں بطورہیروسائن کرنے کی پیشکش لیے پروڈیوسروں نے رابطے شروع کردیے۔
تفصیلات کے مطابق احسن خان ان دنوں بھارتی چینل کے ایک ریئلٹی شو 'ایشیاء سنگنگ سپراسٹار' کی میزبانی کے لیے بھارت میں ہیں، جہاں انھیں اس پروگرام کی میزبانی کے لیے خاص طورسائن کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں ججز کے فرائض بالی وڈ کے معروف موسیقار و گلوکار شنکر مہادیون اور گلوکار شفقت امانت علی خاں انجام دے رہے ہیں۔
احسن خان نے بھارت سے فون پربات کرتے ہوئے ''ایکسپریس'' کوبتایاکہ میری توقعات سے بڑھ کراچھا رسپانس مل رہا ہے۔ موسیقار و گلوکار شنکر مہادیون سے جونہی میری ملاقات ہوئی توانھوں نے مجھے بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کر ڈالی۔
اس کے علاوہ بھی کچھ فلم اورٹی وی پروڈیوسرز نے مجھ سے خصوصی ملاقاتیں کرتے ہوئے اپنے پروجیکٹس میں سائن کرنے کی آفرز کی ہیں۔احسن خان نے بتایاکہ یہاں پرہرکوئی بہت پیار کررہا ہے۔ جہاں تک بات شیوسینا کے کارندوں کی ہے تواللہ کا کرم ہے کہ ابھی تک مجھے کسی قسم کی دشواری کاسامنا نہیں کرنا پڑا۔