ہیپاٹائٹس بچاؤ انجکشن ضائع کرنیکا معاملہ خواجہ آصف کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

منصوبہ سبوتاژکرنے کیلیے ایک لاکھ انجکشن ضائع کیے گئے،اب70ارب کی دوائیں درآمدکی جاتی ہیں،یاسمین رحمن

بگٹی مخالف قبیلے کو8کروڑدیے گئے،بریفنگ،شوکت عزیزپرحملے میںمتاثر گاڑی کی مرمت پر87لاکھ کے اخراجات کی تفصیل طلب۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق صدرپرویزمشرف کے دور میںاکبربگٹی کے مخالفین میںرقم کی تقسیم کے معاملے کونمٹادیاجب کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیزپرقاتلانہ حملے سے متاثرہ گاڑی کی مرمت پر87لاکھ روپے کے اخراجات کی مکمل تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

منگل کو پی اے سی کااجلاس کمیٹی کی قائم مقام چیئرپرسن بیگم یاسمین رحمن کی زیرصدارت ہواجس میں صدر،وزیراعظم سیکریٹریٹ اوروزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے آڈٹ اعتراضات کاجائزہ لیاگیا،آڈٹ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ مشرف دورمیں اکبر بگٹی کے مخالف قبیلے کلپربگٹی کے 3ہزارخاندانوںکوبیت المال سے مسلسل3 سال 8 کروڑ 80 لاکھ روپے مالی امداددی گئی۔ اس رقم میںسے میرہمدان بگٹی کوبھی رقم اداکی گئی،کمیٹی کوبتایا گیا کہ شوکت عزیزپرخودکش حملے میں مرسیڈیزمتاثرہوئی تھی جس کی مرمت کیلیے اسپیئرپارٹس جرمنی سے منگوائے گئے جس پر 87لاکھ روپے خرچ ہوئے اس گاڑی کی مالیت پانچ کروڑ روپے تھی۔


کمیٹی میںانکشاف ہوا کہ ہیپاٹائٹس کے ٹیکے (انئرفیرون)کم قیمت پربنانے کی کوشش کرنیوالے ڈاکٹر پرجھوٹے الزامات لگاکرمنصوبے کوسبوتاژکردیاگیا،چیئر پرسن کمیٹی یاسمین رحمن نے کہاکہ ہیپاٹائٹس سے بچاو کیلیے 70ارب روپے کی ادویات بیرون ممالک سے منگوائی جاتی ہیں،اس حوالے سے قائمہ کمیٹی برائے صحت کی رپورٹ کو جعلسازی کے ذریعے بدل کرسپریم کورٹ میںپیش کیاگیا جس پرمیںنے سپریم کورٹ کوحلفیہ بیان دینے کیلیے خط بھی لکھا،منصوبے کوسبوتاژکرنے سے ایک لاکھ سے زائدانجکشن ضائع کیے گئے۔

یاسمین رحمن نے کہا کہ بھارت میںجس سائنسدان نے ایٹم بم تیارکیااسے سربراہ مملکت بنا دیا گیا ہمارے ملک میںسائنسدانوں کیساتھ ماضی میںجو سلوک ہواوہ سب کے سامنے ہے۔کمیٹی نے معاملہ نیب کے سپرد کرکے 6ہفتوںمیںذمہ داروںکاتعین کرکے رپورٹ طلب کرلی اورکمیٹی نے معاملے کی تحقیقات کیلئے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کی سربراہی میںخصوصی کمیٹی تشکیل دیدی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ٹیکوں کے نہ ہونے سے لوگوںکومرتے دیکھا ہے،آن لائن کیمطابق خواجہ آصف نے کہاکہ وہ اس معاملے پرسپریم کورٹ میںرٹ پٹیشن بھی دائر کرینگے۔
Load Next Story