انکوائری ہوئی نہیںپیپلزپارٹی نے پروپیگنڈہ شروع کردیاثنااﷲ
نوازشریف پرپیسے لینا ثابت ہوچکا، بیگ، مشرف کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے،دستی
بینظیرنے اسلم بیگ کیساتھ ملکر نواز حکومت کا تختہ الٹا تھا،کبیرواسطی،کل تک میںگفتگو۔ فوٹو: فائل
مسلم لیگ (ن) کے رہنما راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ اصغرخان کیس کے متعلق عدالتی فیصلے کوہرکوئی اپنے اپنے ذہن کے مطابق سمجھنے کی کوشش کررہا ہے۔
سپریم کورٹ نے دوجرنیلوں اور ایوان صدرکو استعمال کرنیوالے کوخلاف قانون قراردیا ہے، انکوائری ابھی ہوئی نہیں اور پیپلزپارٹی نے نوازشریف کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا ہے۔ پروگرام کل تک میں اینکرپرسن جاوید چودھری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ ایف آئی اے کے سربراہ رحمٰن ملک ہیں انکی موجودگی میں درست تحقیقات مشکل ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے یا توصدرپارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیں یا پھر صدرات چھوڑ دیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما جمشید دستی نے کہاکہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر صورت میں عمل کرے گی،نوازشریف پرپیسے لینے کے الزامات ثابت ہوچکے ہیں۔ اسلم بیگ ، پرویز مشرف پھانسی کے حقدار ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ سیاسی رہنما کبیر واسطی نے کہاکہ محترمہ نے نواز شریف کے خلاف لانگ مارچ کرنے کیلیے پیسے لیے تھے 1991 میں بینظیر بھٹو نے اسلم بیگ کے ساتھ مل کر نوازشریف کا تختہ الٹا تھا۔میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ حکومت چلنے کی وجہ ہی نواز شریف ہے وہ معصوم آدمی ہے ہر کوئی منفی بات کرتا ہے لیکن اسکی اچھائیوں پر بھی تو بات کرنی چاہیے ۔