امریکا کی دیامیربھاشاڈیم کیلیے تعاون کی پیشکش

توانائی بحران کاشدت سے احساس ہے،3رکنی امریکی وفدکی احمدمختارسے ملاقات

توانائی بحران کاشدت سے احساس ہے،3رکنی امریکی وفدکی احمدمختارسے ملاقات, ڈئزائن: جمال خورشید

امریکا کی اقتصادی ٹیم کے 3رکنی وفدنے وفاقی وزیرپانی وبجلی چوہدری احمدمختارسے ملاقات کی۔


وفدکی قیادت رچرڈالبرائٹ کررہے تھے، ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے میںتعاون،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میںبہتری اوردیامربھاشاڈیم کی مالی معاونت پر تبادلہ خیال کیاگیا،امریکی وفدنے اس عزم کااعادہ کیاکہ وہ بجلی کے شعبہ میںہرممکن معاونت کریگا ۔

رچرڈ البرائٹ نے کہاکہ ہمیںپاکستان میں توانائی بحران کا شدت سے احساس ہے اور اہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ دیامیربھاشاڈیم پاکستان میںمستقبل کی پانی کی ضروریات اورسستی بجلی کیلیے نہایت اہم ہے، امریکا دیامیر بھاشاڈیم میںمالی معاونت اور فنانشنل ایڈوانس فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتاہے، امریکی ٹیم اورواپڈاکے درمیان دیا میر بھاشا ڈیم پر وڈیوکانفرنس آئندہ ماہ کرنے کی تجویز ہے۔ وفاقی وزیرنے توانائی کے شعبے میںامریکی امدادکوسراہا ۔
Load Next Story