برآمد میں4ارب نہیں975کروڑڈالرکمی ہوئیٹی ڈیپ چیف
چاول کی قیمت میں 40فیصد جبکہ لیدر کی قیمت میں 50سے 60فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
چاول کی قیمت میں 40فیصد جبکہ لیدر کی قیمت میں 50سے 60فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی)کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 4 ارب ڈالر کی نہیں بلکہ 97کروڑ 50لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے، عالمی منڈیوں میں کساد بازاری کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں چین، بنگلہ دیش، ترکی، بارت اور امریکا سمیت بے شمار ملکوں کو برآمدات میں کمی کا سامنا ہے۔
ایف پی سی سی آئی میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو پھلتا پھولتا نہ دیکھنے والے عناصر برآمدات میں 4ارب ڈالر کمی کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، عالمی سطح پر کماڈیٹیز کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے، چاول کی قیمت میں 40فیصد جبکہ لیدر کی قیمت میں 50سے 60فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
ایف پی سی سی آئی انتخابات میں حزب اختلاف کے الزامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے تاجر برادری کی بلاامتیاز خدمت جاری ہے، ادارے کو کرپشن سے پاک کردیا گیا ہے سابقہ سی ای اوز پر 13ارب روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں جبکہ ایف آئی اے اب تک ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے لوٹے گئے 25ارب روپے کی ریکوری کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں 8افراد پر مشتمل اپوزیشن گروپ چوردروازے بند ہونے اور ایمانداری کا بول بالا ہونے کی وجہ سے خوفزدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹرز کو تو ان گنت مسائل کا سامنا ہے، ایف بی آر نے220ارب روپے سے زائد کے سیلزٹیکس ریفنڈز روک رکھے ہیں اور وزیرخزانہ کی ہدایت کے باوجود ایف بی آر چیئرمین نے ایکسپورٹرز کو یہ ریفنڈز ادا نہیں کیے، اب اگر 10لاکھ ڈالر سے چھوٹے پیمانے پر ایکسپورٹ کرنے والے ایکسپورٹرکو ریفنڈ نہ ملے تو وہ اپنی ایکسپورٹ کس طرح جاری رکھ پائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے تاجرخواتین کا پہلا وفد آسٹریلیا جانے کی تیاری کررہا ہے جبکہ ٹی ڈی اے پی نے خواتین کو ایکسپورٹ کے شعبے میں آگے لانے کے لیے بیرون ممالک یا ملک میں ہونے والی نمائشوں میں شرکت کیلیے10ہزار روپے تک کا ڈسکاؤنٹ دیا ہے۔