حفیظ نے ون ڈے میں ٹاپ آرڈر پرزیادہ بارصفرپرآؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنا دیا
انگلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں وہ 16 ویں مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوئے۔
ٹاپ 3 پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے اتنی بڑی تعداد میں ڈک حاصل کرنے والے وہ پہلے کھلاڑی ہیں۔ فوٹو: فائل
لاہور:
محمد حفیظ نے ون ڈے میں ٹاپ بیٹنگ آرڈر پر بغیر کھاتہ کھولے آئوٹ ہونے کا ریکارڈ بنا دیا۔
انگلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں وہ 16 ویں مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوئے، ٹاپ 3 پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے اتنی بڑی تعداد میں ڈک حاصل کرنے والے وہ پہلے کھلاڑی ہیں۔
سلمان بٹ اور آفریدی 15، 15 مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے، حفیظ نے 165 اننگز میں ٹاپ تھری پوزیشنز پر بیٹنگ کی جو پاکستان کی جانب سے تیسری بڑی تعداد ہے، سعید انور نے 232 اننگز کھیلیں، ان میں سے 14 میں صفر پر آئوٹ ہوئے تھے۔