فرانس میں ٹرین پٹری سے اترگئی 10 افراد ہلاک

ٹرین کے بٹری سے اترنے کے بعد آگ لگ گئی

ٹرین کے بٹری سے اترنے کے بعد آگ لگ گئی:فوٹو : اے ایف پی

فرانس میں دہشت گردوں کے حملوں کے بعد ٹرین کے حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 11 سے زائد زخمی ہوگئے ۔


غیر ملکی میڈیاکے مطابق حادثہ ملک کے مشرقی شہر سٹراسبرگ کے قریب پیش آیا جہاں فرانس کے قصبے ایکور شیم میں پیرس اور سٹراسبرگ کے درمیان چلائی جانے والی نئی ریل گاڑی کے آزمائشی ٹیسٹ کے دوران ہوا،حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا اور ٹرین پٹری سے اتر گئی اور اس کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 11 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
Load Next Story