عمر اکمل کو’’دودھ کا دھلا‘‘ قرار دلانے کی کوشش تیز
پی سی بی یوٹرن لینے کیلیے تیار،کلین چٹ دے کر یو اے ای بھیجنے کا امکان روشن
شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا،شاید معاملہ انضباطی کمیٹی کے سامنے نہ جائے، چیئرمین فوٹو: فائل
KARACHI:
عمر اکمل کو''دودھ کا دھلا'' قرار دلانے کی کوشش تیز ہوگئی، بیٹسمین کے معاملے میں پی سی بی یوٹرن لینے کیلیے تیار ہے،کلین چٹ دیکر یو اے ای بھیجنے کا امکان روشن ہوگیا،ٹیسٹ بیٹسمین نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ شاید معاملہ انضباطی کمیٹی کے سامنے لے جانے کی نوبت ہی نہ آئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ کھیلنے کیلیے حیدرآباد میں موجودگی کے دوران عمراکمل کے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، ذرائع کے مطابق اس معاملے کو ختم کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں، پی سی بی نے عمرکو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے اسکواڈ سے ڈراپ کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹر نے موقف اختیار کیاکہ شادی کی تقریب میں انتظامیہ کو بتا کر گیا تھا، سینٹرل کنٹریکٹ اور ڈسپلن کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، یاد رہے ابتدائی بیان میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ کھانا کھانے کے لیے گئے تھے۔
گذشتہ روز عمراکمل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قائد اعظم ٹرافی میچ میں سوئی ناردرن گیس کی نمائندگی کرتے نظر آئے، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ شوکاز نوٹس کے معاملے پر بات نہیں کرسکتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد پولیس نے واقعے کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، سوئی ناردرن گیس ٹیم کے کوچ اور کپتان بھی انھیں کلیئر کرچکے، امکان یہی ہے کہ پی سی بی یوٹرن لیتے ہوئے اسکینڈل پر مٹی ڈال دے گا اور عمر اکمل کو کلین چٹ دے دی جائے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ شہریار خان نے کہا کہ نوجوان کرکٹر نے رپورٹ دے دی ملاقات کے لیے میرے پاس بھی آئے تھے، حیدرآباد پولیس کی رپورٹ پیر کو ملنا تھی لیکن موصول نہیں ہوئی، امید ہے منگل کو حاصل ہوجائے گی،اگر کوئی خاص بات نہ ہوئی تو میں خود ہی فیصلہ کردوں گا، شاید معاملہ انضباطی کمیٹی کے سامنے لے جانے کی نوبت ہی نہ آئے،اگر ثابت ہوا کہ انھوں نے کوئی ایسی حرکت نہیں کی جس سے پی سی بی یا کرکٹ کی سبکی ہو تو انھیں ٹیم میں واپس لے لیں گے۔