سوناکشی سے مماثلت محض اتفاق ہے پری ویش خان
کبھی نہیں چاہوں گی کہ مجھے سوناکشی کی وجہ سے کام ملے یا ڈپلیکیٹ کہا جائے، پاکستانی ماڈل
ایسے کرداروں کی تلاش ہے جنہیں لوگ ہمیشہ یادرکھیں، پاکستانی ماڈل فوٹو: فائل
فیشن کی دنیا سے شوبزمیں قدم رکھنے والی پری ویش خان المعروف پاکستانی سوناکشی کو فلم اورٹی وی ڈراموں میں لیڈ رول کی پیشکش ہونے لگی ۔
مارننگ شو کی میزبانی کرنے کی خواہش رکھنے والی خوبروماڈل کواب تک دوفلموں اورتین ڈراموں میں سائن کرنے کی آفرزہوئی ہیں، جن میں سے ایک ڈرامہ میں لیڈ رول کے لیے انھوں نے معاہدہ کرلیا ہے۔ پری ویش خان نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شوبزکی دنیا میں قدم رکھنے کا خیال بہت پرانا ہے لیکن فیملی کی جانب سے ایک ہی بات پرزوردیا جاتاتھا کہ پہلے اپنی تعلیم مکمل کروں اوراس کے بعد میزبانی یا ایکٹنگ کے شعبے کواپنا سکتی ہو۔ میں نے گریجوایشن مکمل کرنے کے بعد فیشن کے شعبے میں قدم رکھا اوردیکھتے ہی دیکھتے زبردست رسپانس ملنے لگا۔ ایک طرف فوٹوشوٹس کا سلسلہ جاری تھا تودوسری جانب فیشن شوبھی ملنے لگے۔
اسی دوران مجھے فلم اورٹی وی ڈراموں میں ایکٹنگ کی پیشکش ہونے لگیں۔ حالانکہ میرے فوکس توکسی مارننگ شوکی میزبانی کرنے پرہے لیکن پھر قریبی دوستوں اورفیملی کی جانب سے ان آفرز کے بارے میں سوچنے کے لیے جب کہا گیا توپھرمیں نے ٹی وی کے معروف اداکاراسد نذیرکی بطورپروڈیوسرڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی حامی بھرلی۔ مجھے ایک ایسا چیلنجنگ کرداردیا گیا ہے جس کے ذریعے میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کوبھرپورانداز سے اسکرین پرلا سکتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے معمول کی ہیروئن بننے کا کوئی شوق نہیں ہے۔
پری ویش کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے کرداروں کی تلاش ہے، جن کولوگ ہمیشہ یادرکھیں ۔ جہاں تک بات میری شکل کا بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا سے ملنا ہے تویہ محض اتفاق ہے۔ میں کبھی نہیں چاہوں گی کہ مجھے سوناکشی کی وجہ سے کام ملے یا مجھے ڈپلیکیٹ کہا جائے۔ مجھے اپنی صلاحیتوں پرپورابھروسہ ہے اورجب لوگ مجھے ٹی وی اوربڑی اسکرین پردیکھیں گے توحتمی فیصلہ ان کی پسند کے ساتھ سامنے آئے گا۔