’’ہجرت‘‘ کی اداکارہ رابعہ بٹ نے اچانک شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

ماڈلنگ کے دوران بھی فلموں کی آفرزہوتی رہیں مگران میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، رابعہ بٹ

ماڈلنگ کے دوران بھی فلموں کی آفرزہوتی رہیں مگران میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، رابعہ بٹ فوٹو : فائل

سپرماڈل رابعہ بٹ نے شوبزکی کامیاب اننگزکھیلتے کھیلتے اچانک گراؤنڈ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔

والدہ کی وفات کے بعد شوبزچھوڑنے کا ارادہ کیا لیکن زیرتکمیل پروجیکٹس اورکچھ معاہدوں کے باعث اس کوفی الحال عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا، لیکن قریبی ذرائع کے مطابق فلم ''ہجرت'' کی ریلیز کے بعد شوبز کوخیرباد کہنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے رابعہ بٹ نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اپنی والدہ کی وفات کے بعد شوبزکوخیرباد کہنے کا فیصلہ کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ شوبزچھوڑنے کی کوئی دوسری وجہ نہیں ہے۔


شادی یا کسی مرد کی وجہ سے شوبزچھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انھوں نے بتایاکہ حادثاتی طورپرفلم 'ہجرت ' سائن کی، میرا کبھی ارادہ نہیں تھا کہ ڈرامہ یا فلم میں کام کرونگی۔ میں کسی بھی کام کوکرنے کے لیے کوئی پلاننگ نہیں کرتی، میں اپنے فیصلے فوری کرتی ہوں اوراس کے لیے زیادہ سوچتی نہیں۔ مجھے فیشن انڈسٹری میں کام کے دوران بہت سی فلموں میں لیڈ رول آفرہوئے لیکن کبھی بھی اس حوالے سے سنجیدہ نہیں تھی۔

مگرجونہی مجھے ''ہجرت'' کا اسکرپٹ ملااورمیں نے اپنا کردار دیکھا تواس فلم کوسائن کرلیا۔ اس فلم کی تمام ترعکسبندی مکمل ہوچکی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں رابعہ بٹ نے کہا کہ شوبزچھوڑنے کا فیصلہ فلم کی کامیابی یا کسی اوروجہ سے تبدیل نہیں ہوسکتا۔ میری والدہ سے بڑھ کرمیرے لیے کچھ بھی نہیں تھا۔

اس لیے فلم کی ریلیز پرجوبھی نتائج سامنے آئیں، وہ سب کے سامنے ہونگے لیکن کسی بھی فلم کی اتنی اہمیت نہیں ہوسکتی کہ میری ذاتی زندگی پراثرڈالے اورنہ ہی میری زندگی میں کسی مرد کی اتنی اہمیت ہے کہ وہ مجھ سے کوئی بھی فیصلہ کرواسکے۔ جہاں تک بات شادی کی ہے یا اس کی وجہ سے شوبزکوچھوڑنے کی ہے توایسی بات نہیں ہے۔
Load Next Story