بنگلہ دیش پریمیئر لیگ پاکستانی پلیئرز نے ایڈوانس معاوضے طلب کرلیے
بعض کو22فیصد رقم ادا،سپراسٹارزکومکمل معاوضہ پہلے میچ سے قبل ہی ملے گا
پی ایس ایل آفر لیٹرز پربیشتر قومی کرکٹرزکے دستخط،کیٹیگریز پر بعض اعتراضات فوٹو: فائل
پاکستانی اسٹار پلیئرز نے خراب ساکھ کی وجہ سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت سے قبل ہی فرنچائزز سے معاوضے طلب کر لیے، بعض کو22 فیصد رقم ادا بھی کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب پی ایس ایل کے آفر لیٹرز پر بھی بیشتر قومی کرکٹرز نے دستخط کر دیے، البتہ کیٹیگریز پر بعض اعتراضات سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی ساکھ معاوضوں کے حوالے سے خاصی خراب ہے، ماضی کے ایونٹ میں کھلاڑیوں کو خاصا پریشان کیا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی اسٹارز کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہیں، ذرائع نے نمائندہ ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ 4 سے 5 پلیئرز کو 22 فیصد رقم ایڈوانس میں ادا کر دی گئی ہے، ڈھاکا پہنچنے اور ابتدائی2میچز میں شرکت پر معاوضے کا اتنا ہی مزید حصہ دیا جائے گا، باقی رقم بھی ایونٹ ختم ہونے سے قبل دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی کپتان شاہد آفریدی سمیت بعض دیگر سینئرز کو ان کی فرنچائزز بنگلہ دیش پہنچنے سے قبل ہی پورا معاوضہ دینے کا یقین دلا چکی ہیں۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے ڈپارٹمنٹس اور ریجنز کی اجازت سے مشروط این او سی جاری کر دیے ہیں۔ دوسری جانب پی ایس ایل کی جانب سے بھی قومی کھلاڑیوں کو گذشتہ دنوں آفر لیٹر جاری کر دیا گیا،اس میں انھیں مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے، سب نے اس پر دستخط کر دیے البتہ بعض نے اپنی کیٹیگری پر اعتراض بھی کیا ہے۔