معافی قبول سعید کو بنگلا دیش لیگ کیلئے این او سی جاری

کامران اورعامرکے ساتھ روانگی، مصباح آج جائیں گے،عمر اکمل کوکلیئرنس کا انتظار

کامران اورعامرکے ساتھ روانگی،مصباح آج جائیں گے،عمر اکمل کوکلیئرنس کا انتظار فوٹو: فائل

پی سی بی نے سعید اجمل کی معافی قبول کرتے ہوئے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلیے این او سی جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق سعید نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ فرط جذبات میں اگر کچھ کہہ گیا تو اس پر معذرت خواہ ہوں، ملک کیلیے دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی خواہش ہے، آئندہ کبھی ایسا بیان جاری نہیں کروں گا۔ جس سے بورڈ کی ساکھ پر حرف آئے۔


یاد رہے کہ سعید اجمل،کامران اکمل اور عامر سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کی پی پی ایل کیلیے روانگی جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب شیڈول تھی، مصباح الگ پرواز سے جمعے کو روانہ ہوں گے، حیدر آباد اسکینڈل میں کوئی فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے عمر اکمل کو گذشتہ روز تک این او سی نہیں ملا تھا۔

وٓضح رہے کہ آف اسپنر نے بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کی پالیسی کے ساتھ بورڈ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ان کا سینٹرل کنٹریکٹ معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا تھا۔
Load Next Story