پاکستانی کوچ نے فکسنگ کے الزام کو جھٹک دیا
کھیل میں ہار جیت ہے، ٹیم اورکھلاڑی کسی منفی سرگرمی میں ملوث نہیں، وقاریونس
کھیل میں ہار جیت ہے، ٹیم اورکھلاڑی کسی منفی سرگرمی میں ملوث نہیں، وقاریونس۔ فوٹو: فائل
پاکستانی ہیڈ کوچ وقاریونس نے میچ فکسنگ کے شکوک کو جھٹک دیا، انھوں نے کہاکہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے، ٹیم اور کھلاڑی کسی منفی سرگرمی میں ملوث نہیں۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے شارجہ میں تیسرے ون ڈے کے دوران 3 پاکستانی بیٹسمین کپتان اظہر علی، محمد رضوان اور شعیب ملک عجیب و غریب انداز میں رن آؤٹ ہوئے، دیگر نے بھی غیر ذمہ دارانہ انداز میں وکٹیں گنوائیں، میزبان ٹیم اچھے آغاز کے بعد صرف 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
مہمان سائیڈ نے 93 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے کے باوجود میچ میں باآسانی 6 وکٹ کی کامیابی سے سیریز میں برتری حاصل کرلی تھی، میچ کے دوران انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شکوک کا اظہار کیا تھا، بعد ازاں ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ بھی میچ کی تفتیش کررہا ہے۔
دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس سے پوچھا گیا کہ کیا آپ ان الزامات سے باخبر تھے تو انھوں نے جواب دیاکہ مجھے علم نہیں تھا لیکن ادھر ادھر سے یہ سن رہا ہوں، البتہ میں اس حوالے سے کلیئر ہوں کہ پاکستانی ٹیم اور کھلاڑی اس طرح کی کسی منفی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں اور نہ ہی گیم میں کوئی خرابی تھی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے۔ شارجہ میں جس طرح سے شکست ہوئی وہ بدقسمتی تھی لیکن مجھے پلیئرز پرکوئی شک نہیں ہے اور میں ان سے مطمئن ہوں۔ یاد رہے کہ قبل ازیں چیئرمین پی سی بی شہر یارخان نے بھی مائیکل وان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے انتہائی غلط بیان دیا اور اس پر ردعمل ضروری ہے، ہم یہ معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھائیں گے۔