پروفیسر کو کھیلنے کی آفر ہی نہیں کی چٹاگانگ کلب نے حفیظ کا دعویٰ جھٹلا دیا

ہم نے محمد حفیظ کو کوئی پیشکش ہی نہیں کی تو اس کو مسترد کس طرح کیا جاسکتا ہے، میڈیا منیجر چٹاگانگ کلب

ہم نے محمد حفیظ کو کوئی پیشکش ہی نہیں کی تو اس کو مسترد کس طرح کیا جاسکتا ہے، میڈیا منیجر چٹاگانگ کلب۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بنگلہ دیش کے چٹاگانگ کلب نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا ہے کہ انھوں نے محمدحفیظ کوکھیلنے کی پیشکش کی تھی جسے انھوں نے محمد عامرکے ٹیم میں شامل ہونے کے باعث قبول کر نے سے انکارکردیا۔


میڈیا منیجر منہاسب الدین نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ہم نے محمد حفیظ کو کوئی پیشکش ہی نہیں کی تو اس کو مسترد کس طرح کیا جاسکتا ہے، انھوں نے کہاکہ ہم خود بھی ان سے رابطہ کر کے ان کے بیان پراپنے جذبات سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ انھیں چٹاگانگ کلب کی طرف سے ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انھوں نے اس ٹیم میں عامر کی موجودگی کے باعث کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
Load Next Story