انسداد بدعنوانی مہم سلمان بٹ اور آصف کا اسکول کے بچوں کو لیکچر

گذشتہ روز انھوں نے واپڈا بوائز ہائی اسکول کے طلباء کو لیکچر دیا

گذشتہ روز انھوں نے واپڈا بوائز ہائی اسکول کے طلباء کو لیکچر دیا۔ فوٹو: فائل

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف طلبہ کو لیکچر دینے لاہور کے مقامی اسکول پہنچ گئے، سزا مکمل کرنے کے بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی سے قبل دونوں کھلاڑی ان دنوں بحالی پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔


سلمان بٹ اور محمد آصف نے کہاکہ نوعمرکھلاڑیوں کو محنت کی عادت اپناتے ہوئے اپنی توجہ صرف کھیل پرمرکوز رکھنی چاہیے، اسی واحد راستے کے ذریعے نام کمایا جاسکتا ہے، دونوں کرکٹرز نے طلباء کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مرتب کیے گئے اسندادِ بد عنوانی کے تعلیمی پروگرام کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔گذشتہ روز انھوں نے واپڈا بوائز ہائی اسکول کے طلباء کو لیکچر دیا۔

یاد رہے کہ واپڈا بحالی پروگرام کے تحت سلمان بٹ اور محمد آصف اگلے مرحلے میں25 نومبر کو ادارے کے کھلاڑیوں اورمنتظمین کو واپڈا آڈیٹوریم ، واپڈا ہائوس میں انسدادِ بدعنوانی پر لیکچر دیں گے ۔
Load Next Story