حیدرآباد بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں کیلئے سندھ حکومت نے گرانٹ جاری کر دی
واسا ملازمین کو 6ماہ اور ٹی ایم اے سٹی ملازمین کو ایک ماہ کی ادائیگی کی جائے گی ، ایڈ منسٹریٹر.
واسا اور ٹی ایم اے سٹی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے حکومت سندھ سے خصوصی گرانٹ حاصل کر لی ہے . فوٹو: فائل
حیدرآباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سید برکات احمد رضوی نے کہا ہے کہ واسا اور ٹی ایم اے سٹی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے حکومت سندھ سے خصوصی گرانٹ حاصل کر لی ہے اور آج جمعرات تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔
ایکسپریس اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے برکات رضوی کا کہنا تھا کہ انھوں نے حکومت سندھ سے واسا ملازمین کو 6 ماہ کی تنخواہوں دینے کے لیے 100 ملین روپے جبکہ ٹی ایم اے سٹی ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 25 ملین روپے کی امداد حاصل کر لی ہے جبکہ مزید 75 ملین روپے عید کے بعد دییجائیں گے اسی طرح حکومت سندھ نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں بھی 18ملین روپے جاری کر دیے ہیں جس میں سے 12 ملین روپے ٹی ایم اے سٹی کو دیے جا رہے ہیں۔ یوں ٹی ایم اے سٹی کے ملازمین کو ستمبر کی تنخواہ کی ادائیگی کر دی جائے گی جبکہ اکتوبر کی تنخواہ عید بعد دی جائے گی۔
انھوں نے بتایا کہ وہ کراچی سے مذکورہ گرانٹ ریلیز کرا کر حیدرآباد آئے ہیں اور جمعہ کو صرف بینکوں سے پیسے جاری کرانے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی بلدیہ اعلیٰ حیدرآبادکا کوئی بھی افسر او زی ٹی شیئر میں کٹوتی کی رقم نہیں لا سکا، لیکن انھوں نے اپنی تعیناتی کے دس روز کے اندر ہی گورنر سندھ کے صوابدیدی فنڈ سے نہ صرف شہر میں صفائی کرائی بلکہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بھی ساڑھے 12 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ حاصل کر لی ہے۔