ٹوئنٹی20 رینکنگ دوسری پاکستانی پوزیشن آندھیوں کی زد میں آگئی
قدم جمائے رکھنے کیلیے انگلینڈ کو ہر صورت 3 میچز کی سیریزمیں ہرانا ہوگا، وائٹ واش پر چھٹے درجے کی ٹیم بننے کا خدشہ
قدم جمائے رکھنے کیلیے انگلینڈ کو ہر صورت 3 میچز کی سیریزمیں ہرانا ہوگا، وائٹ واش پر چھٹے درجے کی ٹیم بننے کا خدشہ فوٹو : فائل
KARACHI:
ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں دوسری پاکستانی پوزیشن آندھوں کی زد میں آگئی، قدم جمائے رکھنے کیلیے انگلینڈ کو ہر صورت 3 میچز کی سیریز میں شکست دینا ہوگی، کلین سویپ سے بھی سری لنکا کو ٹاپ پوزیشن سے ہٹانا ممکن نہیں ہوگا، وائٹ واش ہونے پر چھٹے درجے کی ٹیم بننا پڑجائے گا۔
چیمپئنز کی جنگ میں کھلاڑیوں کے پاس بھی اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز جمعرات سے دبئی میں ہورہا ہے، 2009 اور 2010 کے چیمپئنز کے درمیان جنگ میں رینکنگ کے محاذ پر پاکستانی ٹیم کو حریف پر6 درجے کی برتری حاصل ہے۔
اس وقت گرین شرٹس دوسرے جبکہ انگلینڈ14 پوائنٹس پیچھے آٹھویں نمبر پر موجود ہے، گرین شرٹس کو اپنی جگہ برقرار رکھنے کیلیے ہر صورت یہ سیریز جیتنا ہوگی، اگر وہ 2-1 سے فتحیاب رہے تب دونوں ٹیموں کی موجودہ پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آئے گا لیکن اگر یہی نتیجہ انگلش ٹیم کے حق میں آیا تب پاکستانی پوائنٹس ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیاکے برابر 118 ہوجائیں گے،ایسے میں جب اعشاریائی پوائنٹس کا حساب ہوگا تب آفریدی الیون کو چوتھا نمبر سنبھالنا پڑے گا۔
انگلش ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 112 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر آ جائے گی، اگر انگلینڈ سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کرے تو 117 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلا جائے گا،یوں پاکستان کو 114 پوائنٹس کی بدولت چھٹے نمبر پر جانا پڑے گا لیکن اگر میزبان سائیڈ تمام مقابلوں میں کامیاب ہوئی تو پھر ٹاپ پر موجود سری لنکا کے برابر 125 پوائنٹس ہوجائیں گے، پھر بھی اعشاریائی پوائنٹس کی کمی اسے دوسرے ہی نمبر پر موجود رہنے پر مجبور کردے گی۔
کھلاڑیوں کے پاس بھی اپنی رینکنگ کو بہتر بنانے کا بہترین موقع موجود ہے، ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، البتہ احمد شہزاد 14، عمر اکمل 16، محمد حفیظ 24 اور شاہد آفریدی 35 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ 75 بولرز میں چار پاکستانی شامل ہیں، ان میں شاہد آفریدی نویں، سہیل تنویر 16، شعیب ملک 68 اور محمد عرفان 75 ویںنمبر پر براجمان ہیں۔آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیشی شکیب الحسن ٹاپ پر ہیں، حفیظ کی دوسری اور آفریدی کی تیسری پوزیشن ہے۔