97 ترقیاتی منصوبے ناقص نکلے انکوائری کا حکم

یہ منصوبے محکمہ تعلیم ،ورکس اینڈ سر وسز،صحت، ماحولیات، بلدیات، زراعت وآبپاشی اور دیگر محکموں کے ہیں

کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی،بدعنوا نی ثابت ہونے پرمرتکب افسران کے خلا ف قواعدوضوابط کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی،چیف سیکریٹری صدیق میمن۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
صوبہ سندھ کے مختلف محکموں کے97 ترقیاتی منصوے ناقص نکلے جس پر چیف سیکریٹری نے اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کوان تر قیاتی اسکیموں کی اوپن انکوائری شروع کرنے کاحکم دے دیا۔

ان 97منصوبوں کی چھان بین مانیٹرنگ اینڈایلیوویشن ڈائریکٹوریٹ نے کی تھی اور یہ منصوبے محکمہ تعلیم، ورکس اینڈ سروسز، صحت، ماحولیات، بلدیات، زراعت وآبپاشی اوردیگرمحکموں کے ہیں، ادھر چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن کا کہنا ہے کہ کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، بدعنوا نی ثابت ہونے پر مرتکب افسران کے خلاف قواعد وضوابط کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی، تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف صوبائی محکموں کے97 ترقیاتی منصوبے ناقص نکلنے کے بعد چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کوان تر قیاتی اسکیموں کی اوپن انکوائری شروع کرنے کاحکم دے دیا۔


جمعرات کوایک اعلیٰ سطحی اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے چیف سیکریٹری نے 97تر قیاتی اسکیموں سے متعلق اوپن انکوائری شروع کر نے کے احکام جاری کیے، اجلاس میں چیئرمین اینٹی کرپشن سید ممتاز علی شاہ اورڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بھی شرکت کی۔

حکومت سندھ کے پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مانیٹرنگ اینڈ ایلیوویشن ڈائریکٹوریٹ نے سرکاری محکموں کی تر قیاتی اسکیموں کی قواعد وضوابط کے مطابق چھان بین کی تھی جس کے دوران 97 ترقیاتی منصوبے ناقص قرارپائے گئے، دیگر منصوبے محکمہ تعلیم، ورکس اینڈ سروسز، صحت، ماحولیات، بلدیات، زراعت وآبپاشی اوردیگرمحکموں کے ہیں، چیف سیکریٹری نے واضح طور پر حکم دیاکہ کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، بدعنوا نی ثابت ہونے پرمر تکب افسران کے خلا ف قواعد وضوابط کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی، اجلاس کو بتایا گیا کہ چیئرمین اینٹی کرپشن نے اس سلسلے میں فوری اقدامات شرو ع کر دیے ہیں۔
Load Next Story