عیدالاضحی پر صفائی کے مکمل انتظامات کیے جائیں اراکین اسمبلی

صفائی کے انتظامات مکمل ہیں آلائشوں کو سائنسی بنیادوں پر دفن کیا جائیگا، ٹائون چیف آفیسرز

صفائی کے انتظامات مکمل ہیں آلائشوں کو سائنسی بنیادوں پر دفن کیا جائیگا، ٹائون چیف آفیسرز. فوٹو: عائشہ میر

چیف آفیسر لانڈھی ٹائون عبدالراشد خان نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹائون کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر لانڈھی ٹائون کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور عوام کو بھر پور ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام مشینری کو تیار رکھا گیا ہے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹائون محمد ظفر مجاہدنے کہا ہے کہ ٹائون میں عید الاضحی کے موقع پر آلائشوں کو سائنسی طریقے سے دفن کیا جائیگا۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے آلائشوں کو دفن کرنے کے لیے خندقوں کی کھدائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کیلیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے چیف میونسپل آفیسر اورنگی ٹائون قمر شیخ کے ہمراہ ٹاؤن میں جاری صفائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر قمر شیخ نے رکن قومی اسمبلی کو عیدالاضحی کے موقع پر ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط قادری نے کہا ہے کہ حق پرست قیادت علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچا نے کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے شاہ فیصل ٹائون میں اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے زیر اہتمام انٹر ٹائون کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ کرکٹ ،ہاکی اور فٹ بال سمیت کھیل کے تمام شعبوں کی ترقی اور سرپرستی کے ذریعے گلیوں اور محلوں کی سطح پر ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے گا۔

چیف میونسپل آفیسر لیاری ٹائون محمد رئیسی نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل لیاری کی تمام اہم شاہراہوں ، مارکیٹوں ، بازاروں، کمرشل عمارتوں اور چھوٹی بڑی گلیوں کو تجاوزات سے پاک کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ مرزا آدم خان روڈ کی صفائی کے حوالے سے کے ایم سی سے ملکر حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے،صوبائی وزیر ماحولیات ومتبادل توانائی شیخ محمد افضل کی زیرصدارت عیدالاضحیٰ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی علیم الرحمن، چیف میونسپل آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان اور دیگر افسران نے شرکت کی، اس موقع پر انھوں نے ٹائون انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے خدمات انجام دیں۔
Load Next Story