حصص مارکیٹ مندی کے گرداب میں پھنس گئی مزید 119 پوائنٹس کمی

کاروباری حجم جمعرات کی نسبت12.65 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 12 کروڑ23 لاکھ26 ہزار360 حصص کے سودے ہوئے

کاروباری حجم جمعرات کی نسبت12.65 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 12 کروڑ23 لاکھ26 ہزار360 حصص کے سودے ہوئے فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور:
گلوبل ایکویٹی مارکیٹس میں مندی، خام تیل قیمتوں میں عدم استحکام، 40 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز سے سیمنٹ، فرٹیلائزر، آٹواور آئل سیکٹر پر منفی اثرات کے خدشات جیسے عوامل سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی مندی رہی جس سے 33000 پوائنٹس کی حد بھی گرگئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید20 ارب26 کروڑ 90 لاکھ روپے ڈوب گئے۔


ایک موقع پر53.35 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی جو بعدازاں اینگرو، پی پی ایل، پی ایس اواور لکی سیمنٹ میں فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی میں تبدیل ہوگئی، مقامی کمپنیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز نے85 لاکھ90 ہزار53 ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ غیرملکیوں نے63 لاکھ98 ہزارڈالر، میوچل فنڈز 17 لاکھ80 ہزارڈالر اور بروکرز نے4 لاکھ11 ہزارڈالر نکال لیے، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس119.10 پوائنٹس کی کمی سے32960.27 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس74.94 پوائنٹس کی کمی سے19405.58، کے ایم آئی30 انڈیکس490.45 پوائنٹس کی کمی سے54524.30 اور آل شیئر اسلامک انڈیکس102.72 پوائنٹس کی کمی سے15278.61 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت12.65 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 12 کروڑ23 لاکھ26 ہزار360 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار346 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں131 کے بھاؤ میں اضافہ، 193 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story