معروف شخصیات کوخطرہسیکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت
محکمہ داخلہ سندھ کی ڈی جی رینجرز اورآئی جی سندہ پولیس کوتحریری طور پرہدایت
تاجروں اورصنعتکاروں نے صدر،وزیراعظم اورآرمی چیف کودھمکیوں سے متعلق آگاہ کردیا۔ فوٹو: فائل
WASHINGTON:
صوبائی محکمہ داخلہ نے شہر کی معروف شخصیات کی جان کوخطرے کے پیش نظران کی حفاظت کے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندہ پولیس کو تحریری طور پر ہدایت کی ہے کہ وی آئی پی کوفوری طور پر سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے سندھ حکومت کے محکمہ داخلہ کوایک تحریری خط کے ذریعے آگاہ کیاتھاکہ کراچی کی معروف شخصیات کوسخت خطرات لاحق ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ کے تاجروں اورصنعتکاروں نے صدر زرداری ، وزیراعظم راجاپرویز اشرف،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویزکیانی سمیت سندھ حکومت کے ذمے داروں کو بتایاکہ انہیں مختلف گروپس مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے کاروباری شخصیات شدیدپریشان ہیں۔دوسری جانب حساس اداروںکی جانب سے دی گئی رپورٹ میں کسی شخص کا تذکرہ کیے بغیرکہاگیاہے کہ وی آئی پیزکوشدیدخطرات ہیں۔