جرمن فرم کاسانحہ بلدیہ متاثرین کومعاوضے دینے کااعلان
متاثرہ فیکٹری علی انٹرپرائززمیں زیادہ ترجرمن فرم کیلیے گاڑمنٹس پروڈکٹس تیار کی جاتی تھیں
متاثرہ فیکٹری علی انٹرپرائززمیں زیادہ ترجرمن فرم کیلیے گاڑمنٹس پروڈکٹس تیار کی جاتی تھیں،فوٹو: فائل
جرمنی کی فرم ''جرمن ڈسکائونٹ کلوتھنگ ریٹیلر''نے کراچی کے علاقے شیرشاہ میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے افرادکے ورثہ کو معاوضے میں12لاکھ ڈالراداکرنے کااعلان کیاہے۔
فرم کے ذرائع نے بتایاہے کہ آتشزدگی کاشکارہونے والی فیکٹری علی انٹرپرائززمیں زیادہ تران کی فرم کیلیے گارمنٹس پروڈکٹس تیارکی جاتی تھی۔جرمنی کے ایک آن لائن میگزین نے نیشنل ٹریڈیونین فیڈریشن کے سربراہ ناصرمنصورکے حوالے سے بتایاہے کہ نے انھوں نے متعلقہ فرم کے مالک پرمعاوضے کی ادائیگی کے لیے دبائوڈالا تاہم فرم کی جانب سے شروع میں معاوضے کی ادائیگی سے انکارکیاگیاتھالیکن بعدمیں اس کے لیے حامی بھر بھرلی ۔
ناصر منصور نے بتایاکہ ہم نے فرم کومعاوضے کی ادائیگی کے لیے آمادہ کیا اوران کو تنبیہ کی تھی کہ اگرانھوں نے سانحے کی ذمے داری قبول نہ کرتے ہوئے معاوضہ ادانہ کیاوہ تو اس سلسلے میں عالمی عدالت سے رابطہ کیاجائے گا۔