بل ادا نہ کرنے پر کابینہ ڈویژن اور پنجاب ہاؤس کی بجلی منقطع

کابینہ ڈویژن کے ذمے64لاکھ روپے بل تھاجسے سی ڈی اے نے جمع کراناتھا،عمارت میںوزارت اطلاعات اوراسٹیبلشمنٹ کے بھی دفاترہیں

کابینہ ڈویژن کے ذمے64لاکھ روپے بل تھا جسے سی ڈی اے نے جمع کرانا تھا،عمارت میں وزارت اطلاعات اوراسٹیبلشمنٹ کے بھی دفاترہیں فوٹو: فائل

JACOBABAD:
وفاقی سیکریٹری کیبنٹ اورپانی وبجلی کی انچارج وفاقی سیکریٹری نرگس سیٹھی نے بجلی کے نادہندگان کیخلاف جاری مہم کے دوران آئیسکو نے بل نہ جمع کرانے پرکابینہ ڈویژن اورپنجاب ہاوس کی بجلی منقطع کردی ہے۔


کابینہ ڈویژن کی عمارت میںوزارت اطلاعات ونشریات اور اسٹیبلشمنٹ کے دفاتربھی موجودہیں،معلوم ہواہے کہ کابینہ ڈویژن کابل 64لاکھ روپے تھاجسے سی ڈی اے نے جمع کرواناتھاجوجمع نہ ہونے پرآئیسکونے بجلی منقطع کی۔ بجلی بند ہونے کی وجہ سے کیبنٹ بلاک میںواقع سرکاری دفاترکا بیشتر اسٹاف دفتروںکو چھوڑکرباہرآگیا۔

ادھروفاقی سیکریٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کوہدایت کی ہے کہ وہ نمازعیدکے موقع پربجلی کی فراہمی کوہرصورت یقینی بنائیں اور تعطیلات کے دوران بجلی کی فراہمی کیلیے تمام محکموں کے آپریشنل اسٹاف کی حاضری کوبھی یقینی بنائیں،یہ احکام انھوں نے گزشتہ روزٹیلی کانفرنس میںشریک وزارت پانی وبجلی کے اعلیٰ حکام اورتمام تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوزسے خطاب کرتے ہوئے جاری کیے۔ وفاقی سیکریٹری نے کہاکہ عیدکے موقع پرچھٹی پرجانیوالے متبادل عملے کوموبائل فون کیساتھ لیس کریںتاکہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیاجاسکے۔
Load Next Story