کالاباغ ڈیم پر فیصلہ دیگر صوبے متاثر نہیں ہونگے لاہور ہائیکورٹ
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ڈیم کی جلد تعمیر سے متعلق عدالتی فیصلوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ڈیم کی جلد تعمیر سے متعلق عدالتی فیصلوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ فوٹو: فائل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمرعطا بندیال نے کالاباغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لیے دائردرخواستوں کی سماعت کے دوران قراردیا ہے کہ عدالت ایسا فیصلہ جاری کرے گی جس سے دوسرے صوبے کے حقوق متاثر نہ ہوں۔
فاضل جج نے ڈیم کی تعمیر سے متعلق عدالتی فیصلوں کاریکارڈطلب کرتے ہوئے مزید سماعت آج تک ملتوی کردی ہے۔ آئینی درخواستوں میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم کا پروجیکٹ 1952میں منظور کیا گیا تھا مگراس کے باوجود وفاقی اورصوبائی حکومتیں اپنی آئینی ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہیں ۔آئین نے پانی کی تقسیم اور متعلقہ مسائل کے حل کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کو اختیار دیا ہے۔
حیران کن بات ہے کہ ابھی تک کسی بھی صوبے نے مشترکہ مفادات کو نسل سے رابطہ نہیں کیا ہے اور وفاقی حکومت کالا باغ ڈیم کو بنانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ عدالت سے گزارش کی گئی ہے کہ آئین پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کرے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر یقینی بنائے۔