عمران خان نے بھی پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کے حق میں ’ووٹ‘ دے دیا
پاکستان اور بھارت کو کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے،عمران خان
عمران خان نے بھی پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کے حق میں ’ووٹ‘ دے دیا فوٹو اے ایف پی
پاکستان کے سابق کپتان عمران خان نے بھی پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کے حق میں 'ووٹ' دے دیا،
عمران خان کہتے ہیں کہ باہمی سیریز دونوں ہی ممالک کیلیے فائدہ مند ہے،اس سے کھلاڑی دباؤ سے بھرپور صورتحال سے نمٹنا زیادہ بہتر انداز میں سیکھ سکتے ہیں، یہ خاص طور پر دونوں ممالک کی نوجوان نسل کیلیے بھی انتہائی ضروری ہے، انھیں باقاعدگی سے ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کا موقع میسر آنا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، ایک پاک بھارت میچ ہمیشہ ہی عالمی کرکٹ میں سب سے نمایاں رہتا ہے۔