بلیک بیری کا پاکستان میں سروس 30 دسمبر کوبند کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں ہماری موجودگی ہمارے صارفین کی رازداری کے تحفظ سے ہماری وابستگی پراعتراض پیدا کرسکتی ہے،آفیشئیل بیان

پاکستان میں ہماری موجودگی ہمارے صارفین کی رازداری کے تحفظ سے ہماری وابستگی پراعتراض پیدا کرسکتی ہے،آفیشئیل بیان:فوٹو:فائل

BAB AL-SALAM:
اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی بلیک بیری لمیٹڈ نے پاکستان میں اپنی سروس بند کرنے کی مدت میں 30 دسمبر تک اضافہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پی ٹی اے کے چیئرمین سید اسماعیل شاہ نے ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع کی تجویز دی جبکہ اس کی تصدیق بلیک بیری نے بھی اپنی ویب سائٹ پرکردی۔ اسماعیل شاہ کے مطابق ڈیٹا تک رسائی کی سطح کا معاملہ ابھی بھی زیربحث ہے، ہم ڈیڈ لائن میں اضافہ کرسکتے ہیں اور وہ تب تک اپنا آپریشن جاری رکھ سکتے ہیں۔


بلیک بیری کی آفیشل ویب سائٹ پرشائع ہونے والے بیان کے مطابق کمپنی اس مارکیٹ (پاکستان) سے بے دخل ہورہی ہے کیونکہ پاکستان میں ہماری موجودگی ہمارے صارفین کی رازداری کے تحفظ سے ہماری وابستگی پراعتراض پیدا کرسکتی ہے۔

اس سے قبل بلیک بیری کمپنی نے 30 نومبر کے بعد سے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) مارٹی بیئرڈ نے اپنے بیان میں اس کی تصدیق کی تھی ۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے رواں برس جولائی میں بلیک بیری سے اس کی بلیک بیری انٹرپرائزسروسز (بی ای ایس) تک رسائی کا مطالبہ کیاتھاجس میں ای میلزاور میسنجرمیسجز بھی شامل تھے، دوسری صورت میں کمپنی کواپنی سروس 30 نومبرتک بندکرنے کا کہا گیا تھا۔
Load Next Story