سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں جولائی تانومبر55فیصداضافہ
جنوبی علاقوں کے کارخانوں کی مقامی فروخت 21.09 فیصد اضافے کے ساتھ 2.04 ملین ٹن ہوگئی
جنوبی علاقوں کے کارخانوں کی مقامی فروخت 21.09 فیصد اضافے کے ساتھ 2.04 ملین ٹن ہوگئی۔ فوٹو: فائل
سیمنٹ کی مقامی فروخت رواں سال کے ابتدائی 5ماہ (جولائی تا نومبر) میں15.64فیصد کے سال بہ سال اضافے سے 12.2 ملین ٹن تک پہنچ گئی ۔
تاہم برآمدات ریکارڈ 25.73 فیصد کمی سے 2.56 ملین ٹن رہیں، اس طرح مجموعی طور پر سیمنٹ کی جولائی تانومبر فروخت سال بہ سال 5.46 فیصد بڑھ کر 14.77 ملین ٹن ہو گئی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 5 ماہ میں شمالی علاقے کے ملوں کی مقامی فروخت 14.6 فیصد کے اضافے سے 10.17 ملین ٹن رہی جبکہ برآمدات 25.24 فیصد کمی سے 1.63 ملین ٹن تک محدود ہوگئیں۔
جنوبی علاقوں کے کارخانوں کی مقامی فروخت 21.09 فیصد اضافے کے ساتھ 2.04 ملین ٹن ہوگئی تاہم برآمدات 26.58 فیصد کمی سے 0.93 ملین ٹن رہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 20فیصد کے نمایاں اضافے سے2.843 ملین ٹن، برآمدات 19 فیصد کمی سے 0.533ملین ٹن اور سیمنٹ کی مجموعی فروخت 11.49 فیصد کے اضافے سے 3.376 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔