فٹبال کرپشن کیس میں شدت 16 افراد پر فرد جرم عائد
فہرست میں نام آنے پر برازیلین فیڈریشن چیف مارکو پولو ڈیل نیرو نے ملکی باڈی سے چھٹی کی درخواست دے دی
فہرست میں نام آنے پر برازیلین فیڈریشن چیف مارکو پولو ڈیل نیرو نے ملکی باڈی سے چھٹی کی درخواست دے دی۔ فوٹو: فائل
فیفا کرپشن اسکینڈل میں شدت آگئی، امریکا نے 16 افراد پر فردجرم عائد کردی، فہرست میں نام آنے پر معاملے کی نزاکت بھانپتے ہوئے برازیلین فٹبال چیف مارکو پولو ڈیل نیرو نے ملکی فیڈریشن سے چھٹی کی درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق امریکن محکمہ انصاف آفیشلزکی جانب سے گذشتہ روز16 افراد پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد لاکھوں ڈالر کرپشن اسکینڈل میں گھری فیفا کیلیے کڑا وقت آگیا، محکمے نے اعتماد میں دھوکے کیخلاف سخت کارروائی کی درخواست کردی ہے۔ طویل عرصے سے جاری تذکرے میں اس وقت ڈرامائی موڑ آیا جب زیورخ کے ایک لگژری ہوٹل پر چھاپے کے دوران سوئس حکام نے ساؤتھ امریکن فٹبال کنفیڈریشن (کونمیبول) صدر جوآن اینجل ناپوٹ اور کنفیڈریشن آف نارتھ، سینٹرل امریکن اور کیریبیئن (کونکاکاف) کے سربراہ الفریڈو ہیوٹ کوگرفتار کیا گیا۔ کئی گھنٹوں بعد واشنگٹن سے جاری16 افراد کی فہرست میں مزید 2 افراد کا نام بھی شامل ہے، تمام افراد کا تعلق ان ہی 2 فیڈریشنز سے ہے۔
ان پر کرپشن الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ شامل افراد میں برازیلین فٹبال کنفیڈریشن کے سابق سربراہ اور فیفا سابق نائب صدر ریکارڈو ٹکسیریا، فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی میں شامل پناما کے ایریئل الواراڈو اور 1990-1994 میں ہونڈراس کے صدر اور ہونڈوران فٹبال فیڈریشن کے سابق سربراہ رافائیل کالیجاس شامل ہیں۔ امریکن اٹارنی جنرل لوریٹا لنچ کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے مئی میں سوئٹزرلینڈ میں فیفا چھاپوں سے شروع ہونے والی کارروائی کے بعد سے8 مزید افراد کو گرفتار کیا گیا، اب انھیں ملزم قرار دے دیا گیا ہے۔
ان میں ایک سابق فیفا نائب صدر اور کونکاکاف کے سربراہ جیفری ویب بھی شامل ہیں، جنھوں نے بددیانتی اور منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا، معاہدے کے ایک حصے کے طور پر وہ اثاثوں میں6.7 ملین ڈالر سے زائد ادا کرنے پر راضی بھی ہیں۔ نئے الزام کے مطابق ویب اور قبل ازیں معطل کونکاکاف چیف جیک وارنر کو بھی قدرتی آفات کا شکار افراد کیلیے دی گئی رقم کواستعمال کرنے کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔
دریں اثنا برازیلین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر نے امریکن آفیشلزکی جانب سے انھیں اور15 دیگر ٹاپ آفیشلز کو کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات کے بعد چھٹی کی درخواست دیدی، سی بی ایف نے ایک بیان میں کہاکہ برازیلین فٹبال کنفیڈریشن اعلان کرتی ہے کہ حالیہ خبروں کے بعد صدر مارکو پولو ڈیل نیرو نے امریکن مقدمے اور فیفا اخلاقی کمیٹی کی انکوائری میں اپنے دفاع کی تیاریوں کیلیے چھٹی کی درخواست دی ہے۔74 سالہ ڈیل نیرو نے گذشتہ ہفتے فیفا کی ایگزیکٹیوکمیٹی سے استعفیٰ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔دریں اثنا اسکینڈل میں ملوث ایریئل الواراڈو اور پیروفٹبال فیڈریشن کے سابق صدر مینوئل برگا نے الزامات کی سختی سے تردید کردی، الواراڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اس پر سخت حیران ہوں میرے خلاف ہر الزام صاف ہونا چاہیے۔
برگا کا کہنا ہے کہ میں اس کی وضاحت کرنا چاہوں گا، میں نے کوئی رشوت نہیں لی، میں کرپٹ نہیں ہوں، ادھر 2 ہونڈراس سے تعلق رکھنے والے الفریڈو ہیوٹ اور رافائیل کالیجاس نے بھی الزامات کو مسترد کردیا، کالیجاس کا کہنا ہے کہ ہیوٹ اور میرا دامن صاف ہے، ہونڈراس کی حکومت نے تصدیق کی کہ امریکا نے اسکینڈل میں ملوث ہونے پر ہم سے کالیجاس کی حوالگی کی درخواست کردی ہے۔