ساشا آغا کو بالی ووڈ کی دو نئی فلمیں مل گئیں

فلمساز ادارے نے ساشا آغا کوگرین سگنل دینے کے بعد فٹنس اور رقص پرخاص توجہ دینے کی ہدایات کی ہے

فلمساز ادارے نے ساشا آغا کوگرین سگنل دینے کے بعد فٹنس اور رقص پرخاص توجہ دینے کی ہدایات کی ہے۔ فوٹو : فائل

معروف اداکارہ وگلوکارہ سلمیٰ آغا کی صاحبزادی اداکارہ وماڈل ساشاآغا کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بالی ووڈکے ایک معروف فلمسازادارے نے انہیں اپنی دونئی کمرشل فلموں میں سائن کرلیا۔ فلم میں ساشا کے مدمقابل بالی ووڈ کے معروف ہیرو ہوں گے لیکن فلم کے نام، کاسٹ اوردیگرمعلومات کو باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے منظرعام پرلایا جائے گا۔

فلمساز ادارے نے ساشا آغا کوگرین سگنل دینے کے بعد فٹنس اور رقص پرخاص توجہ دینے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔ اس سلسلہ میں جب ساشا آغا سے ممبئی رابطہ کیا گیا توانھوں نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ محنت اور لگن کے ساتھ جو بھی کام کیا جائے اس کا نتیجہ ہمیشہ مثبت ہوتا ہے۔


مجھے اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ تھا اسی لیے مجھے اس بات کا اطمینان بھی تھا کہ جلد ہی میں اچھے بینر کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی اسی لیے مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ آئندہ برس میں بالی ووڈ کے ایک ایسے فلمساز ادارے کے ساتھ کام کرتی دکھائی دونگی جس کے ساتھ کام کرنا ہرمقبول اورنئے فنکارکی خواہش ہوتی ہے۔ مجھے دوفلموں میں سائن کیا گیا اور میرے مدمقابل بالی ووڈ کے دو بڑے اسٹارز ہونگے ، ان کے بارے میں مجھے توپوری معلومات ہے لیکن معاہدے کے مطابق میں اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں کرسکتی۔

اس بات کا اعلان باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے کیاجائے گا۔ انھوں نے بتایاکہ میں اپنے نئے پراجیکٹس کے لیے خاصی محنت کررہی ہوں۔ ایک طرف باقاعدگی سے ڈانس کلاس جاری ہے تودوسری جانب فٹنس کے لیے جم بھی جوائن کیا ہے۔ جہاں پرہرروزدو سے چارگھنٹے تک رقص اورورزش کرتی ہوں۔

اس سلسلہ میں میری والدہ کی رہنمائی بھی شامل ہے۔ ویسے بھی میں اپنی زندگی کے تمام فیصلے اپنی والدہ کے مشورے کے ساتھ ہی لیتی ہوں، جس سے ہمیشہ فائدہ ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آئندہ برس جہاں منفرد اندازمیں فلموں میں جلوہ گرہونگی، وہیں میرے چاہنے والوں کے لیے کچھ سرپرائز بھی ہوگا ، جس کے بارے میں جان کرسب کواچھا لگے گا۔
Load Next Story