بنگلہ دیش نے خام پٹ سن کی برآمدپرتاحکم ثانی پابندی لگا دی
پہلے پابندی1ماہ کیلیے تھی،خام مال نہ ملنے سے پاکستانی جوٹ ملزکی بندش کا خدشہ
پاکستان ملکی خام پٹ سن ضروریات کو صرف بنگلہ دیشی سے پوری کرتا ہے اور بنگلہ دیشی پٹ سن کا سب سے بڑی درآمد کنندہ ہے۔ فوٹو: فائل
بنگلہ دیش نے خام پٹ سن کی برآمدپرتاحکم ثانی پابندی لگادی جس نے پاکستانی صنعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔
پاکستان جوٹ ملزایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہاکہ بنگلہ دیش جوٹ آرڈیننس 1962 کی دفعہ 4 اور 13 کے تحت خام پٹ سن کی برآمد آئندہ نوٹس تک معطل رہے گی، قبل ازیں یہ پابندی نومبر 3 سے 1 ماہ کے لیے لاگو کی گئی تھی۔ایسوسی ایشن کے مطابق یہ معاملہ نہایت سنگین ہے کیونکہ پاکستان ملکی خام پٹ سن ضروریات کو صرف بنگلہ دیشی سے پوری کرتا ہے اور بنگلہ دیشی پٹ سن کا سب سے بڑی درآمد کنندہ ہے۔ قبل ازیں ایسوسی ایشن اپنے تحفظات کا اظہار کرتی چلی آرہی ہے اور معاملات کے حل کیلیے دوڑ دھوپ کر رہی ہے لیکن حکومتی سطح پر اس مسئلے کو حل کرانے کیلیے کوئی کوشش نہیں کی گئی۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ پٹ سن کی بوریوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے صوبائی محکمہ خوراک اور پاسکو سمیت تمام شراکت دار مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔ پاکستان جوٹ ملز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر مداخلت کرتے ہوئے اس مسئلے کو حل کرائے بصورت دیگر پاکستان کی تمام جوٹ ملز ایک ماہ کے اندر اندرمکمل طور پر بند ہو جائیں گی۔