چیمپئنز لیگ دہلی ڈیرڈیولز کے خلاف بودی کی ففٹی دوسرا سیمی فائنل آج ہوگا

سڈنی ایونٹ میں اپنے چاروں گروپ میچز میں کامیابی حاصل کرنے والی واحد ٹیم رہی ہے۔

چیمپئنز لیگ : وکٹ کے حصول پر امیش یادیو کو دہلی کے ساتھی پلیئرزمبارکباد دے رہے ہیں ۔ فوٹو : اے ایف پی

ٹوئنٹی 20چیمپئنز لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں لائنز نے دہلی ڈیرڈیولز کے خلاف مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 139 رنز بنا لیے۔


اوپنر غلام بودی نے 50 رنز کی اننگز کھیلی،الویرو پیٹرسن نے 24 رنز بنائے، نیل میکنزی نے برق رفتار 46 رنز اسکور کیے اور آئوٹ نہیں ہوئے، امیش یادیو نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،لائنز کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے سبب میچ میں حصہ نہیں لے سکے، وہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔دریں اثنا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست سڈنی سکسرز جمعے کو سیمی فائنل میں مقامی سائیڈ ٹائٹنز سے مقابلہ کرے گی۔

سڈنی ایونٹ میں اپنے چاروں گروپ میچز میں کامیابی حاصل کرنے والی واحد ٹیم رہی ہے، اب اس کی نگاہیں فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ ٹائٹل جیتنے پر بھی مرکوز ہیں، دوسری جانب ٹائٹنز کو مقامی کرائوڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا۔
Load Next Story