زمیندار نے تنخواہ مانگنے پر ڈرائیورکو قتل کردیا

متوفی ٹریکٹر ڈرائیور 3 بچوں کا باپ تھا، زمیندار نے سر میں گولیاں ماریں، ملزم گرفتار

متوفی ٹریکٹر ڈرائیور 3 بچوں کا باپ تھا، زمیندار نے سر میں گولیاں ماریں، ملزم گرفتار فوٹو فائل

ISLAMABAD:
کھوسکی کے نواحی گائوں میں تنخواہ مانگنے پر زمیندار نے اپنے ڈرائیور کو قتل کر دیا۔


مقدمہ درج، ملزم اسلحے سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کھوسکی کے گائوں اے سی چک میں زمیندار سعید الحسن نے تنخواہ مانگنے پر اپنے ٹریکٹر ڈرائیور 3 بچوں کے باپ 35 سالہ قمر زمان کو پسٹل کے فائرسے قتل کر دیا۔

گولیاں سر میں لگنے کے باعث ڈرائیور موقع پر ہی جا ہوگیا لاش کھوسکی کے سول اسپتال لائی گئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ مقتول کے بھائی نور محمد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
Load Next Story