کوشل پریرا کے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہنے کا سبب کیڑے کا کاٹنا قرار

کوشل پریرا کو ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا

کوشل پریرا کو ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

سری لنکن کوچ جیرو جیار تنے نے وکٹ کیپر بیٹسمین پریرا کے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہنے کا سبب کسی کیڑے کے کاٹنے کو قرار دیا ہے۔

سری لنکن کوچ نے کہا کہ پریرا کسی قسم کا کوئی ڈرگ استعمال نہیں کرتے، انہیں ایک بار پاؤں پر کسی چیز نے کاٹ لیا تھا اسی وجہ سے شاید ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ سری لنکن کوچ نے اعتراف کیا کہ کوشل پریرا کی عدم موجودگی کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کافی نقصان ہو سکتا ہے۔


دریں اثناء وکٹ کیپر بیٹسمین کوشل پریرا کی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی نے سری لنکا کو مشکل میں ڈال دیا، 2ٹیسٹ میں ناکامی نے سری لنکا کو مشکل میں ڈال دیا۔ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز جمعرات سے شروع ہونا ہے، یہ مہمان ٹیم کے لیے دوسرا دھچکا ہے، اس سے قبل وہ کمر کی تکلیف میں مبتلا دھمیکا پرساد کی خدمات سے بھی محروم ہو چکی ہے۔

کوشل پریرا کو ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا، وہ نیوزی لینڈ سے گزشتہ روز وطن واپس بھی روزانہ ہو چکے ہیں۔ پریرا ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہنے والے دوسرے سری لنکن بیٹسمین ہیں، ان سے قبل اپل تھارنگا کو بھی ورلڈ کپ 2011 کے دوران نمونے مثبت آنے کی وجہ سے 3 ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔
Load Next Story