ورلڈٹی20 انگلینڈ کو سیکیورٹی پر تشویش پاکستان کی جانب سے بائیکاٹ کا خدشہ
اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ مجھے بھارت میں شیڈول ایونٹ کے حوالے سے کوئی تشویش ہے تو میرا جواب ہاں ہوگا، انگس پورٹر
اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ مجھے بھارت میں شیڈول ایونٹ کے حوالے سے کوئی تشویش ہے تو میرا جواب ہاں ہوگا، انگس پورٹر۔ فوٹو: فائل
لاہور:
انگلینڈ کی پلیئرز ایسوسی ایشن نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے حوالے سے سیکیورٹی پر تشویش ظاہر کردی۔
چیف ایگزیکٹیو انگس پورٹر نے کہا کہ اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ مجھے بھارت میں شیڈول ایونٹ کے حوالے سے کوئی تشویش ہے تو میرا جواب ہاں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ پاکستان اس ایونٹ میں حصہ لے گا یا نہیں مگر میں یہ دیکھ سکتا ہوں کہ ان کے انکار کرنے کا بھی حقیقی چانس موجود ہے۔
دریں اثنا پی سی اے نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں شریک اپنے کھلاڑیوں کی سلامتی کے حوالے سے بھی خدشات ظاہر کیے ہیں۔ یوکے خارجہ آفس نے پہلے ہی وہاں مقیم اپنے باشندوں کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انگس پورٹر نے کہاکہ ہمیں بی پی ایل میں شریک اپنے کھلاڑیوں کی سلامتی کی فکر ہے کیونکہ دہشت گردی ہی اس وقت سب سے بڑا خطرہ بن چکی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ ٹی 20 وینیوز کی سیکیورٹی چیکنگ رواں ہفتے شروع کی جائے گی۔