پاک بھارت مذاکرات میں کرکٹ کو حصہ بنایا جائے وسیم اکرم کا مطالبہ
حکومتیں عوامی خواہشات کوملحوظ خاطررکھیں، بہترتعلقات کیلیے کھیل ضروری ہیں، سابق کپتان قومی ٹیم
حکومتیں عوامی خواہشات کوملحوظ خاطررکھیں، بہترتعلقات کیلیے کھیل ضروری ہیں، سابق کپتان قومی ٹیم۔ فوٹو: فائل
لاہور:
سابق کپتان وسیم اکرم نے کرکٹ کو پاک بھارت مذاکرات کا حصہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔
وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ دونوں حکومتیں عوامی خواہشات کو ملحوظ خاطر رکھیں، بہتر تعلقات کیلیے کھیل ضروری ہیں،سابق عظیم فاسٹ بولر کے مطابق ورلڈ ٹوئنٹی 20 سر پر ہے، ٹیم کو مزید تجربات کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، سزا بھگت لینے والے محمد عامر کو ایک اورموقع ضرور دینا چاہیے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد بہت ضروری ہے، دونوں ممالک میں سیریز ضرور ہونی چاہیے چاہے وہ کہیں بھی کھیلی جائے، انھوں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے دورئہ پاکستان کے حوالے سے کہا کہ سفارتی سطح پر رابطوں میں کرکٹ پر بھی بات چیت ہونی چاہیے، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے عوام کی خواہشات کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے جو باہمی مقابلوںکا انعقاد چاہتے ہیں۔
ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ ہمیں اگر یہ ایونٹ جیتنا ہے تو ٹیم کو مضبوط بنانا ہوگا، صرف بولرز ہی نہیں بلکہ بیٹسمینوں کو بھی اپنی ذمہ داری نبھانا چاہیے، کامیابی کے لیے کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی ضروری ہے، انھوں نے کہا کہ انگلینڈ سے سیریز میں شکست پر افسوس ہے،کپتان شاہد آفریدی نے اپنا فرض بخوبی انجام دیا لیکن ہمیں اپنی غلطیوں پر نظر رکھنا ہوگی، پاکستان کرکٹ ٹیم کو مزید تجربات سے نہ گزارا جائے۔