ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی کے161 ملازمین مستقل

پرویزالٰہی کے حکم پر چیئرمین نے ملازمین میں مستقل ملازمت کے تقررنامے تقسیم کیے.

ملازمین اور افسران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، سعادت صادق چیمہ فوٹو فائل

چیئرمین ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی محمد سعادت صادق چیمہ نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کے 161 ڈیلی ویجز اور ٹھیکیداری نظام کے تحت کام کرنے والے ملازمین میں مستقل ملازمت کے تقررنامے تقسیم کیے۔


اس موقع پر چیئرمین سعادت چیمہ نے اس امر کو دہرایا کہ آج ہم نے چوہدری پرویز الٰہی کے گزشتہ دورہ ای پی زیڈاے کے وقت کیے گئے وعدے کے مطابق تمام ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ اورٹھیکیداری نظام کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کردیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ای پی زیڈاے نے نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے ملازمین کو مبارکباد بھی دی اور ان کا پیغام بھی پہنچایا کہ ملازمین انتہائی محنت سے ادارے کی ترقی کے لیے کام کریں گے کیونکہ ادارے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہوگا اور پاکستان مضبوط ہوگا تو آپ مضبوط ہوں گے۔

چیئرمین سعادت چیمہ نے ملازمین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود کا سلسلہ بلاسیاسی و لسانی تفریق جاری رہے گا اور ادارے کے ملازمین اور افسران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور ان کی فلاح و بہبود پر مکمل توجہ دی جائے گی۔
Load Next Story