کراچی میں بدامنی برقرار متحدہ اور اہلسنت والجماعت کے کارکنوں سمیت مزید 11افراد ہلاک
اہلسنّت والجماعت کے کارکن ایف بی ایر یابلاک22 کے ہوٹل پر بیٹھے تھے،موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی
متحدہ کے کارکن کو واٹر پمپ کے قریب نشانہ بنایا گیا،لیاری میں فائرنگ سے نامعلوم شخص ہلاک، اورنگی میں ڈرائی فروٹ کا تاجر قتل۔ فوٹو: فائل
کراچی میںفائرنگ اور پر تشدد واقعات کے دوران اہلسنّت والجماعت کے دو اور متحدہ کے ایک کارکن سمیت11 افراد ہلاک جبکہ4 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی صنعتی ایریا کے علاقے بلاک 22 میں واقع نیوکوئٹہ جبرائیل ہوٹل پر2موٹر سائیکلوں پر سوار4 ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہوٹل کے مالک سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے فائرنگ سے ہوٹل پر بیٹھے ہوئے دیگر افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف وہراس پھیل گیا زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے اسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ راستے میں25 سالہ ساجد اور32 سالہ قاری محمد رفیق محمد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ زخمی ہونے والے ہوٹل کے مالک محمد جبرائیل اس کے بھائی خدائے نور اور ہوٹل کے ملازم عامر نے بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ دیا، اہلسنّت و الجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید فاروقی نے بتایا کہ ہوٹل کا مالک اس کا بھائی اور قاری رفیق ان کے کارکنان تھے۔
جبکہ جاں بحق ہونے والا قاری رفیق نیو کراچی کا رہائشی اور وہیں پر واقع مسجد مصطفی کا پیش امام تھا ، ہوٹل کے مالک کا آبائی تعلق کوئٹہ سے تھا ، انھوں نے اہلسنت و الجماعت کے کارکنان کو چن چن کر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب ہم اپنے کارکنان کے جنازے نہ اٹھتے ہوں ، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کارکنان اور ہمدردوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، ڈی ایس پی ایف بی صنعتی ایریا خالد ٹیپو کے مطابق واردات میں نائن ایم ایم پستول استعمال کیاگیا ہے جبکہ جائے وقوع سے گولیوں کے25 سے زائد خول ملے ہیں جنھیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں نصب سی سی کیمرے کی فوٹیج سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔ فیڈرل بی ایریا بلاک16واٹر پمپ چورنگی سن اکیڈمی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ کامران ولد مرزا لیئق شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، ٹاؤن پولیس آفیسر گلبرگ ٹائون عامر فاروقی نے بتایا کہ جاں بحق مقتول واٹر بورڈ میں سب انجینئر تھا۔
انھوں نے بتایا کہ مقتول شادمان ٹائون کا رہائشی ہے اور متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن تھا ، بغدادی کے علاقے لیاری پکچر روڈ موسیٰ لین کباڑی والی گلی کے قریب فائرنگ سے25 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلیے سول اسپتال پہنچائی ، ایس ایچ او بغدادی ثنا اﷲ نے بتایا کہ لیاری گینگ وار کے2 نامعلوم کارندے مغوی شخص کو اپنے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹھا کر لائے اور اسے وہیں پر کھڑا کر کے اندھا دھند فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا مقتول کو جسم پر 9 سے زائد گولیاں لگی تھیں ، پولیس کے مطابق مقتول نے سرخ رنگ کی دھاری دار شرٹ اور سبز رنگ کی پینٹ پہنی ہوئی ہے ، پولیس لاش تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی۔
نیپئر کے علاقے فقیر محمد درہ خان روڈ پر قائم عمرانی مسجد سے نکلنے والے نمازی60 سالہ عبداﷲ ولد لعل بخش بلوچ کو موٹر سائیکل سوار2 ملزمان نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے، زخمی شخص کو علاقہ مکینوں نے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، پولیس کے مطابق مقتول لیاری کے علاقے کلاکوٹ کا رہائشی تھا ، اورنگی ٹائون تھانے کی حدود میں واقع علی گڑھ میں بازار میں نامعلوم ملزمان نے ڈرائی فروٹ ہول سیل کی دکان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے تاجر55سالہ اقبال ولد سلیمان کو ہلاک کر دیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی واردات کے خلاف علی گڑھ بازار کے مشتعل دکانداروں نے احتجاجاً دکانیں و کاروبار بندکرکے پولیس کیخلاف نعرے لگائے اور شدید احتجاج کیا ، ایس ایچ او ذوالقرنین اختر نے بتایا کہ مقتول دکان کا مالک تھا۔
جبکہ اس کے ملازمین نے پولیس کو بتایا کہ5 سے 6 ملزمان نے دکان میں داخل ہوکر لو ٹ مار شروع کردی جس پر ایک ملازم نے مزاحمت کی تو ملزمان نے ملازم پر تشدد کیا اس دوران دکان کے مالک اقبال نے ملزمان کو منع کیا تو انھوں نے اقبال کو گولی ماردی ، پولیس کے مطابق مقتول نارتھ ناظم آباد روٹ 2K بس کے آخری اسٹاپ کے قریب واقع میمن پلازہ کا رہائشی تھا ، کلری کے علاقے ماڑی پور کرائون سینما کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر سر پر گولی مار کے ہلاک کر دیا اور لاش پھینک کر فرار ہوگئے ، ایس ایچ او کلری کے مطابق مقتول کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے ، پی آئی بی کالونی کے علاقے منو گوٹھ سے نامعلوم شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لیکر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا ، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص نشے کا عادی تھا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ، ناظم آباد4 نمبر میں واقع نجی اسکول کے ٹیچر 45 سالہ غلام اﷲ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جنہیں عباسی شہید اسپتال متقل کردیا گیا ، شاہراہ فیصل کے علاقے جو ہر موٹر کے قریب موٹر سائیکل سوار25 سالہ آصف عمر ولد ممتاز فائرنگ سے زخمی ہو گیا ، ایس ایچ او شاہراہ فیصل بشیر خان کے مطابق آصف شاہ فیصل کالونی کا رہائشی ہے اور واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، سہراب گوٹھ کے قریب مسافر بس میں سوار شخص فیروز ولد فہیم نامعلوم افراد کی فائرنگ زخمی ہو گیا ، موچکو کے علاقے مواچھ گوٹھ میں گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 25 سالہ صدام کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلیے سول اسپتال لایا گیا ۔