پاک فضائیہ نے ’سیفرون بینڈت‘ مشقوں کا آغاز کردیا
تیزی سے تبدیل ہونیوالے حالات نے ہمہ وقت تیاررہنے کی ضرورت میں اضافہ کردیا
روائتی خطرات ابھی ختم نہیں ہوئے کہ ان سے کہیں زیادہ خطر ناک نئے چیلنجز کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے, ایئرچیف مارشل طاہررفیق بٹ ، فوٹو: اے ایف پی
پاکستان فضائیہ نے سیفرون بینڈت مشقوں کاآغازکردیاہے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہررفیق بٹ نے جمعرات کوپاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس پر مشقوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے ہمہ جہت اور تیزی سے تبدیل ہونے والے حالات نے ہمہ وقت تیاراورجنگی تیاری کی حالت میںرہنے کی ضرورت میں اضافہ کر دیا ہے روائتی خطرات ابھی ختم نہیں ہوئے کہ ان سے کہیں زیادہ خطر ناک نئے چیلنجز کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لیے روائتی جنگی تصورات کے ساتھ ساتھ ہمیں غیر روائتی خطرات کو بھی نگاہ میں رکھنا ہو گا ۔
ایئر چیف نے کہاکہ اس مشق کا بنیادی مقصد دورانِ جنگ پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں کی صلاحیت میں اضافہ ہے جو کہ تقریباً حقیقی لیکن کنٹرولڈ ماحول میں تربیت فراہم کر رہی ہے۔ یہ جنگی ماحول تمام دستیاب اور مستقبل میں آنے والے جنگی ہتھیاروں کواستعمال کرتے ہوئے پیدا کیا جائی گا جوآپ میں جنگی ماحول میں رہتے ہوئے جدید محاربی تصورات کی نشوونما کریگا ۔