یورپی یونین پاکستان کو 65 کروڑ 30 لاکھ یوروامداد دے گی

یہ سمجھوتہ یورپی یونین کے ملٹی انڈیکیٹو پروگرام 2014-2020 کا حصہ ہے

یہ سمجھوتہ یورپی یونین کے ملٹی انڈیکیٹو پروگرام 2014-2020 کا حصہ ہے۔۔ فوٹو: فائل

یورپی یونین پاکستان کو دیہی ترقی، تعلیم، گڈ گورننس اور انسانی حقوق کے شعبوں کی ترقی کے لیے 65 کروڑ 30 لاکھ یورو امداد دیگی، اس سلسلے میں مفاہمت کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔


سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور یورپی یونین کے سفیر جین فرانسوس کاٹین نے منگل کو اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی تقریب میں شرکت کی، یہ سمجھوتہ یورپی یونین کے ملٹی انڈیکیٹو پروگرام 2014-2020 کا حصہ ہے۔

اس موقع پر خطاب میں اسحاق ڈار نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں یورپی یونین کے ترقیاتی تعاون اور حکومت کے سماجی تحفظ کے پروگرام کو مضبوط بنانے میں اسکے کردار کی تعریف کی ۔
Load Next Story