انتخابی مہم کے دوران ہسپانوی وزیر اعظم کو نوجوان نے مکا ماردیا

نوجوان نے وزیراعظم ماریانو راجوئے کے منہ پر مکا مارا جس سے ان کی عینک ٹوٹ گئی۔

نوجوان نے وزیراعظم ماریانو راجوئے کے منہ پر مکا مارا جس سے ان کی عینک ٹوٹ گئی۔ فوٹو: فائل

اسپین میں انتخابی مہم کے دوران ایک نوجوان نے وزیر اعظم کو مکا ماردیا۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم اور پاپولر پارٹی کے سربراہ ماریانو راجوئے کو رونا کے علاقے میں انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ اچانک ایک 17 سالہ نوجوان نے ان کے منہ پر مکا مار دیا جس سے وزیراعظم ماریانو راجوئے کی عینک ٹوٹ گئی۔ سیکیورٹی اداروں نے مکا مارنے والے نوجوان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ اسپین میں 20 دسمبر کو عام انتخابات ہورہے ہیں۔
Load Next Story