لوٹنے کیلیے آنیوالے ڈاکوئوں کونوجوان نے گولی مارکرزخمی کردیا
نوجوان نے ڈاکوئوں پر فائرنگ کردی جس سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوگیا
جیکسن کے علاقے میں نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ سے نوجوان قاسم رقم لیکرنکلاہی تھا کہ موٹرسائیکل سوار2 ڈاکوئوں نے اسلحے کے زور پراس سے رقم چھینی اورفرارہونے کی کوشش کی۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
ویسٹ ہارف روڈ پر اے ٹی ایم بوتھ سے نکلنے والے نوجوان کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔
نوجوان نے ڈاکوئوں پر فائرنگ کردی جس سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق جیکسن کے علاقے ویسٹ ہارف روڈ پر نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ سے نوجوان قاسم رقم لیکرنکلاہی تھا کہ موٹرسائیکل سوار2 ڈاکوئوں نے اسلحے کے زور پراس سے رقم چھینی اورفرارہونے کی کوشش کی،ایس ایچ اوجیکسن فرہاد بھٹی نے بتایا کہ نوجوان مسلح تھا اس نے ڈاکوئوں پر فائرنگ کردی جس سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا تاہم اس کا ساتھی اسے موٹر سائیکل پر ساتھ لے کرفرار ہوگیا ، چھینا جھپٹی کے دوران ڈاکوئوں کے ہاتھوں سے رقم بھی گرگئی ، انھوں نے مزید بتایا کہ نوجوان کا اسلحہ لائسنس یافتہ ہے۔
علاوہ ازیں پاک کالونی پولیس نے منگھوپیر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان اعظم ، خالد اور اکبر علی کو گرفتار کرکے 3 پستول،چھینے ہوئے موبائل فون،نقدی اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں، بلدیہ ٹائون پولیس نے پولیس مقابلے میں مطلوب ملزم ناصر کواس کے2ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ، شریف آباد کے علاقے سے 2 ملزمان مقصود اور احمد کو گرفتار کرکے2ٹی ٹی پستول برآمد کرلیے گئے ۔