صفائی مہم ناکام حیدرآباد میں عید پر بھی کچرے کے ڈھیر

بلدیہ کے بدعنوان افسران نے ملازمین کی تنخواہوں کی رقم من پسند ٹھیکیداروں کو دیدی۔

بلدیہ کے بدعنوان افسران نے ملازمین کی تنخواہوں کی رقم من پسند ٹھیکیداروں کو دیدی. فوٹو: فائل

ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی آج عید الاضحی مذہبی جوش و خروش اور جذبہ قربانی کی تجدید کے عہد کے ساتھ منائی تو جاری ہے لیکن ٹی ایم اے سٹی کے رہائشی لاکھوں شہری کچرے کے ڈھیروں کے درمیان سے گزر کر نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور ذبح کرینگے۔


حیدرآباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سید برکات احمد رضوی کی جانب سے صفائی کی10 روزہ خصوصی مہم کے باوجود شہر بھر کی سڑکوں، چوراہوں، محلوں، گلیوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بعض مقامات پر تو ٹریفک کے لیے سڑکیں ہی سکڑ گئی ہیں اور کئی مقامات پر بند ہیں، دوسری جانب ٹی ایم اے سٹی کے افسران کے احکامات پر جہاں سے کچرا اٹھایا نہیں جا سکا وہاں ان ڈھیروں کو آگ لگا کر ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کر دیا گیا ۔

ادھر ٹی ایم اے سٹی کے فنانس ڈپارٹمنٹ نے ملازمین کو ستمبر کی تنخواہ تو ادا نہ ہونے دی جو ایڈمنسٹریٹر برکات رضوی، حکومت سندھ سے خصوصی گرانٹ کے طور پرلائے تھے، تاہم انھوں نے اس رقم میں سے 40 لاکھ روپے ٹھیکیداروں کے حوالے ضرور کر دیے اور مخصوص ٹھیکیداروں کو بلوا کر انہیں راتوں رات بنائے گئے چیک ادا کر دیے گئے۔ بلدیاتی افسران نے ان ٹھیکیداروں کو ادائیگی نہیں کی جو ایک سال سے چند ہزاریا لاکھ دو لاکھ کے اپنے بل لیے گھوم رہے ہیں۔
Load Next Story