زرمبادلہ کے ذخائرایک ہفتے میں25 کروڑ84 لاکھ ڈالربڑھ گئے

11دسمبرکوختم ہفتے میں مجموعی ریزرو20ارب 70کروڑ93 لاکھ ڈالر ہو گئے

سرکاری ذخائر میں27کروڑ80لاکھ کااضافہ،بینکوں کے ذخائرکم ہوئے،اسٹیٹ بینک فوٹو: اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD:
پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر 20ارب 70کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 11 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 25کروڑ 84لاکھ ڈالر کے اضافے سے 20 ارب 70کروڑ 93 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 27کروڑ 80لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15ارب 71 کروڑ 90لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب 95 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 4اب 99کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ مرکزی بینک کے مطابق سرکاری ذخائر میں اضافہ اس ہفتے کے دوران طویل مدتی سنڈیکیٹڈ قرضوں کی مد میں موصول ہونے والے 30کروڑ ڈالر کی وجہ سے عمل میں آیا ہے۔
Load Next Story