امن وخوشحالی کی کنجیاں نوازشریف اور مودی کے پاس ہیں اوم پوری
اگر تالے کھل جائیں تو دونوں ممالک کی عوام کو ملنے سے کوئی نہیں روک سکے گا، بالی ووڈ اداکار
اگر تالے کھل جائیں تو دونوں ممالک کی عوام کو ملنے سے کوئی نہیں روک سکے گا، بالی ووڈ اداکار۔ فوٹو : فائل
بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار اوم پوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خوشحالی اور امن کے تالوں کی کنجیاں نوازشریف اور نریندر مودی کے پاس ہیں اگر یہ دونوں تالے کھل جائیں تو پھر ہمیں ملنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔
رفیع پیرتھیٹر کے زیراہتمام جاری ''انٹرنیشنل فلم فیسٹیول'' میں سوال وجواب کے ایک سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے اوم پوری کا کہنا تھا کہ ہالی وڈ اور بالی وڈ میں بڑا فرق ڈسپلن کا ہے وہاں پر ہرکوئی اپنا کام کرتا ہے جب کہ بالی وڈ میں ایسا نہیں ہے، آرٹ فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے پوری دنیا مفت دیکھنے کا موقع ملا۔
اوم پوری نے کہا کہ پاکستان آنے سے پہلے پاکستان کے بارے میں بہت کچھ جانتا تھا، یہاں آکر کچھ بھی منفرد نہیں لگا۔ ایک بہتر اداکار ہونے کیلیے امیر یا غریب ہونا ضروری نہیں بلکہ مشاہدہ ہونا ضروری ہے، کرداروں میں حقیقت کارنگ بھرنے کے لیے بہت سے کام سیکھے۔ پدماشری ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جو شرٹ پہنی، اسکاکپڑا خود بُنا تھا، بالی وڈ تک پہنچنے کا سفر بہت طویل اور کٹھن تھا، اس دوران سکول اور فلم اکیڈمی میں بہت محنت کی اور بہت کچھ سیکھا۔