’’کرم فرما ‘‘مخالفت نہ کرتا تو آج وزیر اعظم ہوتا مخدوم شہاب
نواز ،شہباز سرائیکی صوبے کیلیے مخلص نہیں،سرائیکی صوبہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہی بنے گا
نواز ،شہباز سرائیکی صوبے کیلیے مخلص نہیں،سرائیکی صوبہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہی بنے گا۔ فوٹو: فائل
وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبہ کا قیام ہماری جماعت کے دور حکومت میں ہوگا۔
ن لیگ نے سرائیکی صوبے کی کمیٹی میں جان بوجھ کر ممبر نہیں دیے، نواز، شہباز مخلص نہیں وہ نہیں چاہتے کہ سرائیکی صوبہ بنے ، پی پی پی کے دفتر حلقہ291 کے دورہ کے موقع پرمخدوم شہاب الدین نے کہا کہ صدر زرداری ایک قابل سیاسی رہنما ہیں، وہ تمام ملکی اہم کام اپنے سیاسی اتحادیوں کیساتھ مل کر کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا اگر کرم فرما مخالفت نہ کرتا تو آج وزیر اعظم ہوتا اور جنوبی پنجاب کی عوام کی محرومیوں کے ازالے کیلیے بہت محنت کرتا۔