پنجاب میں آئندہ حکومت بنانے کیلیے کام شروع کردیا منظور وٹو
پیپلز پارٹی کے کارکن نظریاتی اور مخلص ہیں، ناراض ورکروں کو خود مناؤنگا، ایئرپورٹ پر گفتگو
پیپلز پارٹی کے کارکن نظریاتی اور مخلص ہیں، ناراض ورکروں کو خود مناؤنگا، ایئرپورٹ پر گفتگو فوٹو: پی آئی ڈی
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکن نظریاتی اور پارٹی سے مخلص ہیں جو بھی ناراض ہے ان کو جلد منا لیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن نظریاتی ہیں، وہ کہیں جانیوالے نہیں جو بھی ناراض کارکن ہیں میں خود انکو مناؤں گا، پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے اور وفاق پاکستان کی علامت ہے۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب میں آئندہ حکومت بنانے کیلیے انھیں صدر پاکستان نے ٹاسک دیا ہے جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔