پی ایس ایل بیش قیمت ہتھیاروں کا انتخاب آج ہوگا
فرنچائز آئیکون، پلاٹینم ، ڈائمنڈ اور گولڈ کرکٹرزکی خدمات پانے کیلیے کوشاں، اسلام آباد کی نگاہیں شاہد آفریدی پرمرکوز
فرنچائز آئیکون، پلاٹینم ، ڈائمنڈ اور گولڈ کرکٹرز کی خدمات پانے کیلیے کوشاں، اسلام آباد کی نگاہیں شاہد آفریدی پر مرکوز۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
پاکستان سپر لیگ جنگ کیلیے بیش قیمت ہتھیاروں کا انتخاب پیر کو ہوگا، فرنچائز آئیکون، پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کرکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کیلیے ڈرافٹ کے عمل میں شریک ہونگی، قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی اسلام آباد کی پہلی ترجیح ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کیلیے کرکٹرز کے ڈرافٹ کا عمل پیر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگا، عبدالرزاق کی شمولیت سے کھلاڑیوں کی تعداد 308ہوچکی جن کو 5 کیٹیگریز میں تقسیم کیاگیا ہے، احمد شہزادکے بعد عمراکمل کوبھی ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی دیدی گئی ہے، منتظمین کے خیال میں دونوں ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ پلیئرزاس کے مستحق تھے۔
فارمولے کے مطابق آئیکون پلیئرز شاہد آفریدی، شعیب ملک ،کرس گیل،کیون پیٹرسن اور شین واٹسن 2 لاکھ ڈالر میں فروخت ہونگے، پلاٹینم کیٹیگری میں شامل 1لاکھ 40 ہزار، ڈائمنڈ70، گولڈ50، سلور25 اور ایمرجنگ 10 ہزار ڈالر میں خریدے جاسکیں گے، کسی ایک کیٹیگری میں منتخب نہ ہونے والاکرکٹر خود بخود ہی کم تر درجے میں چلا جائیگا، ہر ٹیم کو 3،3 پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ اور سلورکیٹیگری سے 5اور ایمرجنگ سے 2کھلاڑی لینے کی اجازت ہوگی، خریداری پر کم ازکم 9 لاکھ 85 ہزار ڈالر جبکہ زیادہ سے زیادہ 1.1ملین ڈالر خرچ کیے جاسکیں گے۔
پہلے راؤنڈ میں کھلاڑیوں کے انتخاب پر قرعہ اندازی کے ذریعے پہلا حق اسلام آباد کو ملا ہے،کراچی دوسرے، پشاورتیسرے،کوئٹہ چوتھے اورلاہور پانچویں نمبر پر پلیئرز چنیں گے، ڈرافٹ کے پہلے روز پیر کو صرف بیش قیمت پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈکرکٹرز کے ڈرافٹ ہونگے۔دریں اثناء اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، سابق آسٹریلوی کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آل راؤنڈر کیساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ''آفریدی ڈرافٹ کے لیے میرا انتخاب؟''دیگر ٹیموں کی بھی ان کی خدمات لینے میں بھرپور دلچسپی ہے۔