تنقید کرنے یا گالیاں دینے سے مسائل حل نہیں ہونگےقمر کائرہ
آسمانوں سے فرشتے نہیں آئیںگے، ہم نے ملکر ملک کو مسائل سے نکالنا ہے،خطاب
آسمانوں سے فرشتے نہیں آئیںگے، ہم نے ملکر ملک کو مسائل سے نکالنا ہے،خطاب۔ فوٹو: ای پی اے/فائل
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ نے شام کے وقت گائوں چک پنڈی میں2کلومیٹر سڑک سمیت ایک کروڑ 25لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسمانوں سے فرشتوں نے آ کر حالات ٹھیک نہیں کرنے، ہم سب نے ملکر ملک کو مسائل سے نکالنا ہے۔
خالی گورنمنٹ کو تنقید کرنے یا گالیاں دینے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی حلقہ میں ترقیاتی کام کروائے، یہ حلقہ ڈپٹی وزیراعظم کا بھی ہے، چوہدری احمد مختار کا بھی ہے، اگر انھوں نے مجھ سے زیادہ گیس لگوائی ہے تو بات کریں۔ انھوں نے کہا کہ مجھ پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام لگا دیں پھر بیشک مجھے ووٹ نہ دیں، میں تو کہتا ہوں کہ مجھے جگہ فراہم کریں اسکول بنوا دوں گا، تختی بیشک کوئی اور لگوا لے، میرے حلقہ میں 10ہزار نوکریاں چاہئیں مگر حکومت کے پاس وسائل نہیں، میں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ حلقہ سے باہر نوکریاں نہیں دینی۔